بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب
مرد کےبغیر بچہ پیدا کرنا ممکن
لاہور(نیوزروم ریسرچ سیل) اسے قرب قیامت کہیں یا کوئی اور نام دیں لیکن حقیقت برحال اپنی جگہ رہے گی اور حقیقت یہ ہے کہ سائنسدانوں نے اب مرد کے بغیر بچے پیدا کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔آسٹریلوی سائنسدان ڈاکٹر ڈیوڈ مولی کا کہنا ہے کہ عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب خواتین کو بچے پیدا کرنے کے لیے مردوں سے ہم بستری کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ مرد کے سپرم کے بغیر ہی وہ حاملہ ہوجائیں گی۔۔ڈاکٹر ڈیوڈ کو یقین ہے کہ آنے والے دو سالوں میں ٹیکنالوجی بھی مزید بہتر ہوجائے گی اور سماجی و قانونی پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔
برطانوی اخبار”ڈیلی میل ” کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مطلب یہ ہے کہ دو مرد آپس میں بچہ پیدا کرسکیں گے جبکہ دو خواتین آپس میں بچہ پیدا کرسکیں گی۔اس مقصد کے لئے ایک ہی جنس کے دو افراد سے نصف کروموسوم سیٹ لئے جا ئیں گے اور پھر جینیاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایڈٹنگ کرکے انہیں مکمل کروموسوم سیٹ میں تبدیل کردیا جائے گا۔