بریکنگ نیوزدنیا

امریکا: ہائی اسکول میں 15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 3 طلبا ہلاک

امریکی ریاست مشی گن کے ایک ہائی اسکول میں ایک 15 سال کے لڑکے نے سیمی آٹو میٹک سے فائرنگ کر کے 3 ساتھی طلبا کو ہلاک جبکہ 8 دیگر افراد کو زخمی کردیا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے جس پستول سے فائرنگ کی وہ اس کے والد نے کچھ روز قبل ہی خریدا تھا۔

آکلینڈ کاؤنٹی پولیس کی سربراہ مائیکل بوچرڈ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ تفتیش کار یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ تشدد کی اس ناقابلِ بیان اور ناقابل معافی کارروائی کی وجہ کیا بنی۔فائرنگ کے فوراً بعد ملزم کو غیر مسلح کر کے حراست میں لے کیا گیا جس کے والدین نے وکیل کی خدمات لے کر حکام کو اس سے بات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر ملزم نے بھی تفتتیش کاروں سے بات کرنے سے انکار کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جس شخص کو اس واقعے کے مقصد کے بارے میں سب سے زیادہ معلوم ہے وہ خاموش ہے۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ وہ اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملزم کی کسی لڑائی سے واقف نہیں ہیں اور کہا کہ ایسی بھی کوئی چیز موجود نہیں جس سے پتا چلے کہ اسکول میں اس کے ساتھ نظم و ضبط کے مسائل تھے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close