بریکنگ نیوز
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر ہونگے،آرڈیننس جاری
اسلام آباد(نیوز روم رپورٹ)صدر مملکت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا۔
تفصیل کے مطابق الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا گیا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کے لیے کابینہ کے مجوزہ آرڈیننس پر دستخط کردیے ہیں۔ آرڈیننس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 122 میں ترمیم کی گئی ہے۔ یہ آرڈیننس پورے ملک میں فوری نافذ العمل ہوگا۔۔
آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانے کی درخواست کر سکے گا۔ الیکشن کمیشن پارٹی سربراہ یا اس کے نمائندے کو ووٹ دکھانے کا پابند ہوگا تاہم آرڈیننس کو سپریم کورٹ کی سینیٹ انتخابات سے متعلق دائر ریفرس پر رائے سے مشروط رکھا گیا ہے
Facebook Comments