بریکنگ نیوزدنیاعرب دنیا

بی جے پی رہنماؤں کے پیغمبر اسلام (ﷺ) کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس، مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر

لاہور:ئمسلم ممالک نے ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر اسلام (ﷺ) کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر سخت ناراضی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جب کہ قطر، کویت اور ایران نے ہندوستان کے سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

قطر نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے ‘اسلام فوبک’ خیالات کے اظہار کی اجازت دینے پر ہندوستان سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب کویت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس نے بھارت سے احتجاج کرتے ہوئے سرکاری احتجاجی مسراسلہ تھمایا ہے جس میں بھارت کی حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کی جانب سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دیے گئے توہین آمیز بیانات کو ریاست کویت کی جانب سے سختی سے مسترد کیا گیا اور شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close