بریکنگ نیوزٹیکنالوجی
ڈرائیور کے بغیر چلنے والی موٹر سائیکل آگئی
لاہور(نیوزروم رپورٹ)سائنس کی ترقی ایک قدم اور آگے بڑھ گئی،خود کار گاڑیوں کے بعد بغیر ڈرائیور چلنے والی موٹر سائیکل بھی متعارف کرادی گئی ہے۔بی ایم ڈبلیو کمپنی کی نئی کانسیپٹ موٹر سائیکل آر جی 1200 جدید ترین اسسٹنٹس سسٹم سے لیس ہے اور کسی ڈرائیور کے بغیر ہی سڑکوں پر فراٹے بھر سکتی ہے۔
کمپنی کا فی الحال سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ نہیں بلکہ اس کا مقصد ایسے نظام کو بنانا ہے جو لاپروا موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے دیگر کو لاحق ہونے والے خطرات سے بچانے میں مدد دے سکے۔ اس موٹرسائیکل کو بغیر کسی فرد کے چلتے دیکھنا کافی خوفزدہ کردینا والا تجربہ ہے۔بی ایم ڈبلیو کے مطابق وہ ایسی موٹرسائیکلیں بنانے کے قریب ہیں جن میں مختلف فیچرز جیسے آٹومیٹک ایمرجنس بریکس اور ایکٹیو لین کیپ اسسٹ موجود ہوں گے۔
Facebook Comments