انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز
فلم 15کروڑ کی،ہیرو کا معاوضہ صرف 1روپیہ
ممبئی(نیوزروم مانیٹرنگ)نامور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم بس آنے ہی والی ہے۔منٹو کے چاہنے والوں جہاں اس فلم کا شدت سے انتظار ہے وہیں اس کی کاسٹ پر اٹھنے والے اخراجات نے کئی سوال بھی اٹھادیئے ہیں۔فلم بنانے والوں کے مطابق اس پر مجموعی خرچہ پندرہ کروڑ روپے آیا ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ فلم کے ہیرو نواز الدین صدیقی نے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا ہے جبکہ باقی کاسٹ نے بالکل مفت کام کیا ہے۔فلمساز کے مطابق فلم پاکستان میں بننا تھی لیکن اجازت نہ ملنے کے باعث اسے بھارت میں ہی فلمایا گیا ہے تاہم پندرہ کروڑ کہاں خرچ ہوئے؟اس کا جواب نہیں دیا گیا۔نمائش کے لیے پیش کیے جانے سے قبل فلم کو کئی عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا جاچکا ہے۔ اب اس فلم کو آئندہ ماہ 21 ستمبر کو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔۔
Facebook Comments