بریکنگ نیوزدنیا

رن وے پر سونے اور چاندی کی برسات

ماسکو(نیوزروم مانیٹرنگ)روس کے مشرقی شہر میں ایئرپورٹ رن وے پر سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی برسات نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یاکوتس نامی روسی شہر کے ایئرپورٹ کے رن ون سے سونے اور چانی سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کی اینٹوں کی بڑی تعداد ملی ہے جس کے بعد حکام تحقیقات میں مصروف ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایک مال بردار جہاز میں بڑی مقدار میں یہ اینٹیں لادی گئیں تھی ،اڑان بھرتے ہی اس جہاز کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا اور قیمتیں دھاتیں نیچے آن گریں۔ایئرپورٹ رن وے سے سونے اور چانی کی دو سو قیمتیں اینیٹں جمع کی گئیں ہیں ایک اینٹ کا وزن تقریبا بیس کلو گرام بتایا گیا ہے۔حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close