انٹرٹینمنٹ

تین ٹانگوں والی اداکارہ

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)آج کل فلمیں تو سب ہی دیکھتے ہیں،اپنے اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کی ایک ایک چیز پر نظر بھی رکھتے ہیں۔ذرا تصورکریں کہ آپ کے پسندیدہ ہیرو یا ہیروئن کی ٹانگیں اچانک دو کے بجائے تین ہوجائیں تو کیا ہوگا؟یہ تصور ہی نہیں بلکہ حقیقت میں ایسا ہوا ہے۔معروف جریدے ’’وینٹی فیئر‘‘ نے حال ہی میں ایک ایسی تصویر شائع کی ہے جس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے۔ونیٹی فیئر کے اس جریدے کے سرورق پر آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار جیسے نکول کڈ مین، ٹام ہینکس، رابرٹ ڈی نیرو اور دیگر موجود ہیں، مگر لوگوں کی توجہ کا مرکز یہ معروف فنکار نہیں بلکہ اداکارہ ریز ودر اسپون کی ٹانگیں بن گئی ہیں۔جی ہاں واقعی اس تصویر میں اداکارہ کی تین ٹانگیں نمایاں ہیں اور انہوں نے خود بھی اس کاِ’’اعتراف‘‘ کیا ہے۔

اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا ‘ لگتا ہے کہ اب سب ہی جان گئے ہیں، میری تین ٹانگیں ہیں، مجھے توقع ہے کہ آپ اس کے باوجود مجھے قبول کرلیں گے۔اداکارہ تصویر میں معروف سیلیبرٹی وانفرے اوپرے کے ساتھ بیٹھی ہیں اور ان کے تین ہاتھ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔انہوں نے بھی ریزر ودر اسپون کی تین ٹانگوں کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرے تھری ڈی ہاتھ کو قبول کرنا ہوگا۔

اداکارہ نے تسلیم کیا کہ تصویر میں نظر آنے والا ہاتھ درحقیقت ونیٹی فیئر کے فوٹو شوٹ کے دوران لی جانے والی کسی اور تصویر کا ہے، جو یہاں فوٹوشاپ کی غلطی سے آگیا۔جریدے نے بھی اس حوالے سے وضاحت پیش کی ‘ویسے تو ہم اداکارہ کی تین ٹانگوں کو پسند کریں گے مگربدقسمتی سے تصویر میں یہ بصری دھوکا ان کے لباس کی لائننگ کی وجہ سے ہوا۔جہاں تک تین ہاتھوں کی بات ہے کہ ہم آن لائن اپنی اس غلطی کو درست کررہے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close