بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب
دریا کے جمے پانی پر دنیا کی سب سے بڑی تصویر
بیجنگ(نیوزروم مانیٹرنگ)کاغذ اور کینوس پر تصویریں بنی تو سب نے دیکھی ہونگی لیکن کچھ منفرد کرنے کے جنون میں کسی بھی حد تک جانے والے چینی باشندوں نے پانی پر بھی تصویر بنادی۔جی ہاں چین میں شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے،نقطہ انجماد اتنا گر چکا ہے کہ دریاؤں میں بہتا پانی بھی جم گیا،ایسے میں ہی کچھ منچلوں نے کچھ نیا کرنے کا سوچا اور دریا کے جمے ہوئے پانی پر دنیا کی سب سے بڑی اسنو پیٹنگ تیار کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈلا۔۔ چینی صوبے جیلین میں دریا پر بنائی گئی یہ پینٹنگ2,220 سکوائر میٹر تک پھیلی ہوئی ہے جس پر استعمال رنگ ماحول دوست ہے۔
Facebook Comments