بریکنگ نیوز
کُرتے پر لکھا مکمل قرآن پاک۔۔۔۔
دہلی(نیوزروم مانیٹرنگ)بھارتی دارالحکومت دہلی کے نیشنل میوزیم میں پہلی بار قرآن پاک کے نادر نسخوں کی نمائش جاری ہے۔ستائیس فروری سے شروع ہونے والی اس نمائش میں جہاں دنیا بھر سے قرآن پاک کے نایاب ترین نسخے رکھے گئے ہیں وہیں ایک ایسا قرآن پاک بھی ہے جو پورے کا پورا ایک کرتے پر لکھا گیا ہے۔اس نمائش کے انعقاد میں کیویٹر خطیب الرحمان کی کوششیں کارفرما ہےھیں ،ان کے مطابق دنیا میں یہ واحد کرتا ہے جس پر مکمل قرآن ہے جو کہ بہت ہی باریک بینی کے ساتھ خط نسخ میں لکھا گیا ہے اور اس میں اللہ کے 99 نام خط ریحان میں لکھے ہوئے ہیں۔نایاب قرآنی نسخوں کی یہ نمائش اکتیس مارچ تک جاری رہے گی۔
Facebook Comments