بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

ضرورت ہے!خاتون نے انوکھا اشتہار دےدیا

لندن(نیوزروم مانیٹرنگ) اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات ویسے تو عمومی نوعیت کے ہوتے ہیں لیکن بعض کچھ منفرداشتہار بھی سامنے آجاتے ہیں جوتوجہ کا مرکز بن جاتے ہیں،ایسا ہی ایک اشتہار لندن میں بھی سامنے آیاہے جہاں ایک خاتون نے تعلقات، کاروبار اور دیگر ذاتی معاملاتِ زندگی میں شدید دھوکے اور ناکامیوں کے بعد ایک ایسے مرد یا خاتون کی تلاش شروع کردی ہے جو انہیں روحانیت کی روشنی میں مفید مشورے دے سکے۔برسٹل سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ایک دوست نے انہیں دھوکا دیا اور پائی پائی کا محتاج کردیا، پھر انہیں ایک دوسرے ملک میں لوٹا گیا، یہاں تک کہ ان کے اپنے ہونے والے شوہر سے بھی تعلقات خراب ہوگئے ۔ کبھی کبھی انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ درست فیصلہ نہیں کرتیں اور اب ایک ماہ تک کوئی ان کے لیے فیصلے کرسکے تو وہ اسے 2600 پاؤنڈ ادا کرے گی جو پاکستانی روپوں میں 4 لاکھ 70 ہزار روپے بنتے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close