بریکنگ نیوز

کراچی:آئل ٹرمینل میں آتشزدگی،ملک بھر میں سپلائی معطل

کراچی(نیوزروم رپورٹ)کراچی میں کیماڑی پر واقع آئل ٹرمینل پر آگ لگ گئی جس کے سبب 4 افراد زخمی ہوگئے، آگ لگنے کے بعد کیماڑی آئل ٹرمینل سے پٹرولیم مصنوعات کی ملک بھرمیں سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کیماڑی پر آئل ٹرمینل میں آگ لگنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ، آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ کو 9 فائر ٹینڈرز بجھانے میں مصروف ہیں ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کررہی ہے ، پاک بحریہ کی ٹیم اورفائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب آل پاکستان آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے حالات کی بہتری تک ملک کیماڑی آئل ٹرمینل سے پٹرولیم مصنوعات کی ملک بھرمیں سپلائی معطل روک دی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close