انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز

سوشل میڈیا پر ملالہ یوسف زئی اور میا خلیفہ کے دوستی کے چرچے

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)سوشل میڈیا پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور لبنانی نژاد امریکی ماڈل میا خلیفہ کے دوستی کے چرچے ہورہے ہیں۔

دنیا کی سب سے کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے حال ہی میں ویڈیو شیئرایپ ٹک ٹاک جوائن کیا۔ اپنی تعارفی ویڈیو میں ملالہ نے خود کو پاکستانی ظاہر کیا جس کا تعلق سوات سے ہے اور وہ انگلش کے ساتھ ساتھ اردو اور پشتو بھی بول سکتی ہیں۔لبنانی نژاد امریکی ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار میاں خلیفہ نے ملالہ یوسف زئی کی ویڈیو پر کمنٹ سیکشن میں ’کوئین‘ لکھا تو ملالہ نے بھی ’’بیسٹی‘‘ یعنی بہترین دوست کا خطاب دیا۔ ان دونوں کمنٹس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ مجموعی طور پر اس ویڈیو کو 75 ہزار لوگ لائک کرچکے ہیں لیکن 30 ہزار سے زائد لوگ صرف میاں خلیفہ اور تقریباً 24 ہزار لوگ ملالہ کے کمنٹ کو لائک کرچکے ہیں۔

دوسری جانب کچھ لوگوں نے میاں خلیفہ اور ملالہ یوسف زئی کی دوستی پر دلچسپ رد عمل بھی دیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close