بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب
رانجھا آف 2019
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)عشق،پیار اور محبت میں اپنا سب کچھ کھودینا عاشقوں کا شیوہ رہا ہے،محبوب کے دیئے غم سینے سے لگائے اور کبھی آہ بھی نہ کی لیکن موجودہ زمانے میں ایسا نہیں،یقین نہ آئے تو بھارت میں پیش آیا یہ واقعہ تفصیل سے پڑھ لیں۔بھارتی شہر ناگپور میں ایک نوجوان انوکھی درخواست لیکر تھانے پہنچ گیا اور رپورٹ درج کرنے کی اپیل کی۔نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کی نوجوان محبوبہ نے اس کا دل چرا لیا ہے لہذا مقدمہ درج کیا جائے۔ڈیوٹی افسر نے نوجوان کو سمجھا بجھا کر واپس بھیجنے کی کوشش کی تاہم نوجوان نے درخواست درج نہ ہونے تک واپس جانے سے انکار کردیا جس پر انوکھی درخواست پر تذبذب کے شکار ڈیوٹی اہلکار نے سینیئر افسران سے رابطہ کیا۔
سینیئر افسران نے شکایت درج کرنے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس کسی مادی یا مالی چیز کے کھو جانے کی درخواست درج کرسکتی ہے۔پولیس افسر نے مزید کہا کہ بیان کی گئی صورت حال کا احاطہ کرنے کے لیے بھارتی آئین میں کوئی قانون موجود نہیں۔ عشق اور محبت میں دل کا چوری ہوجانا قابل گرفت جرم نہیں ہے۔