بریکنگ نیوز
جمال خاشقجی کے قتل کے آپریشن کی سعودی ولی عہد نے منظوری دی، امریکی رپورٹ
واشنگٹن(نیوزروم مانیٹرنگ)جو بائیڈن انتظامیہ سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کرے گی تاہم یہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر پابندیاں عائد نہیں کرے گی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے چند ہفتوں میں ان اقدامات کا مقصد سعودی تعلقات کو درست سمت میں لانا اور انتخابی مہم کے وعدوں کی تکمیل کرنا ہے جس کے حوالے سے ناقدین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ عرب اتحادی اور تیل کے بڑے پیداواری ملک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہے تھے۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس نقطہ نظر کا مقصد مشرق وسطی میں کوئی بنیادی رشتہ توڑے بغیر سعودی ریاست کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنا ہے۔