بریکنگ نیوزدنیا

بھارتی لڑکی کی خودکشی سے قبل بنی ویڈیو وائرل

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)بھارتی ریاست گجرات میں کم جہیز لانے پر شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے مسلسل تین سال سے استحصال کا نشانہ بننے والی مسلمان لڑکی کی جانب سے خودکشی سے قبل بنائی گئی ویڈیو نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دریائے سابرمتی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی 23 سالہ عائشہ عارف خان کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عائشہ عارف خان نے چند دن قبل شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے استحصال کا نشانہ بنائے جانے پر زندگی کا خاتمہ کیا تھا، تاہم انہوں نے دریا میں چھلانگ لگانے سے قبل اپنے موبائل پر ایک ویڈیو بنائی تھی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈھائی منٹ سے کم دورانیے کی ویڈیو میں عائشہ عارف خان مسکراتے ہوئے اپنا تعارف کراتی دکھائی دیتی ہیں جب کہ انہیں برقع میں
ملبوس بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں ہی عائشہ خان السلام علیکم کہنے کے بعد زندگی کے مختصر ہونے اور خود کو پیش آنے والے مسائل پر بات کرتی دکھائی دیں۔

ویڈیو میں انہوں نے والدین کا نام لیے بغیر شوہر کا نام لیا اور بتایا کہ کیوں کہ وہ عارف یعنی اپنے شوہر سے یک طرفہ محبت کرتی ہیں اور وہ انہیں پریشان دیکھنا نہیں چاہتیں، اس لیے اپنی زندگی ختم کرنے جا رہی ہیں۔

عائشہ ویڈیو میں والد کو پیغام دیتی ہیں کہ وہ کب تک اپنوں سے لڑیں گے اور کیوں لڑیں گے؟

ویڈیو میں عائشہ عارف خان اگرچہ خود کو پیش آنے والے مسائل پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم وہ یہ نہیں بتاتیں کہ انہیں سسرال والے اور شوہر جہیز کم لانے پر تشدد یا استحصال کا شکار بناتے رہتے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close