بریکنگ نیوز
امید ہے پاکستان سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات کیلیے ضروری کارروائی کریگا، سری لنکا
کولمبو / اسلام آباد: سری لنکا نے سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے پر امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکام اس واقعے کی تحقیقات کیلیے ضروری کارروائی کریں گے اور انصاف کو یقینی بنائیں گے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سوگیشوارہ گونارہ ٹنا نے کہاکہ وزارت خارجہ کو سیالکو ٹ میں سری لنکا کے شہری پر مبینہ تشدد اور اس کی لاش کو جلانے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمیشن پاکستانی عہدیداروں سے واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کے لیے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔
Facebook Comments