بریکنگ نیوز
ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق؛ مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد
اسلام آباد: ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 063 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 15 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1293 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Facebook Comments