دنیا

کرونا کے باعث اہم مذہبی شخصیت جاں بحق

تہران(نیوز روم مانیٹرنگ)ایران کے اہم مذہبی شخصیت 78 سالہ آیت اللہ ہاشم بطحایی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کرگئے وہ اُس اہم علما کمیٹی کے رکن تھے جو ملک کے سپریم لیڈر کی تعیناتی کی ذمہ داری نبھاتی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اہم ترین مذہبی شخصیت آیت اللہ ہاشم بطحایی گلپایگانی میں چند روز سے علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں اور دو روز قبل ہی ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ایک اسپتال میں قرنطینہ میں رکھےگئے تھے جہاں ان کا علاج بھی جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close