بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب
وہ تربوز خریدنے گیا تھا،75کروڑ کا مالک بن گیا
نیویارک(نیوزروم مانیٹرنگ)امریکا میں ایک عدالت نے خریداری کے دوران زخمی ہونے والے شہری کو پچھتر لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔امریکی ریاست ایلابیما کے شہر فپنکس سٹی میں جیوری نے والکر نامی شہری کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔اس شہری نے اپنے وکیل کے ذریعے دعویٰ دائر کیا تھا کہ وہ والمارٹ نامی اسٹور سے تربوز خریدنے گیا تھا اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے تربوزوں کے نیچے رکھے لکڑی کے فریم میں پاؤں پھنس گیا اور ایک کوہلا فریکچر ہوگیا۔جیوری نے سماعت کے بعد اسٹور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ شہری کو پچھتر لاکھ ڈالر(پچھتر کروڑ پاکستانی روپے)بطور ہرجانہ ادا کرے،والکر کو پچیس لاکھ ڈالر معاوضہ اور پچاس لاگ ڈالر اس کے جسم کے اعضا کو نقصان کے بدلے میں ملیں گے۔
Facebook Comments