بریکنگ نیوز

موٹر وے کیس،اب یہ شفقت کون ہے؟

لاہور(نیوز روم رپورٹ)موٹر وے کیس میں گرفتاری دینے والے ملزم وقار الحسن نے دوران تفتیش ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ کیس کا مرکزی ملزم عابد ایک عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کر رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد کا دوست ہے۔

پولیس نے شفقت کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بہاولنگر اور شیخوپورہ روانہ کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں وقارالحسن موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث نہیں پایا گیا تاہم ڈی این اے رپور ٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عابد کا بہنوئی اور تین رشتے دار پولیس حراست میں ہیں جن سے ملزمان کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close