بریکنگ نیوز

ملک میں آٹے کا بحران،حکومتی سستا آٹا شہریوں کی جان لینے لگا

میرپور خاص: سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سستا آٹا خریدنے کا خواہش مند مزدور بھگدڑ مچنے اور لوگوں کے نیچے دبنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ نوابشاہ میں بچی سمیت تین خواتین ہجوم کے پیروں تلے دب گئیں

میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سرکاری نرخ پر سستا آٹا ٹرک پر فروخت کیا جارہا تھا، جسکے حصول کے لیے شہری بڑی تعداد میں باہر نکلے۔

خواتین اور نوجوانوں نے ٹرک پر چڑھ کر آٹا حاصل کرنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے ٹرک چلا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زمین پر گرے اور پھر وہاں بدنظمی ہوئی اور کئی لوگ نیچے گر گئے جس کے نتیجے میں 8 بچوں کا باپ اور مزدور ’ہرسنگ پولی‘ لوگوں کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے لاش کے ساتھ میرپور پریس کلب پر احتجاج کیا اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

محکمہ خوراک کی جانب سے ٹرک بھیجنے کی اطلاع نہیں دی گئی جبکہ اس سے قبل ہم پولیس اور محکمے کو کہہ چکے ہیں کہ وہ ہمیں مطلع ضرور کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج ہمیں اطلاع دے دی جاتی تو اقدامات کیلیے پولیس اہلکاروں کو تعینات کرتے تو شاید بدنظمی نہ ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعے کے بعد سیکریٹری خوراک کو خط لکھ کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close