اسپورٹسبریکنگ نیوز

انگلینڈ دوسری بار ٹی20 ورلڈکپ کا چیمپیئن بن گیا

میلبرن: انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میلبرن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کے اوپنرز ابتداء سے ہی پریشانی کا شکار نظر آئے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، اوپنر ایلکس ہیلز ایک رن بناکر جلد وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان جوز بٹلر نے 26، فل سالٹ 10 اور ہیری بروکس 20 رنز بناسکے تاہم مڈل آرڈر میں بین اسٹوکس نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close