بریکنگ نیوز

بھارت کی پھر اشتعال انگیزی،گولہ باری سے خاتون زخمی،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈٰ(نیوزروم رپورٹ) امن کا دشمن بھارت اپنےیوم آزادی پر بھی امن پر وار سے باز نہ آیا،ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی ،پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے کھوئی رٹہ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کے بعد پاک فوج نے موثر جوابی دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں

اس سے قبل بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے 14 اگست کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے دھودنیال سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین سالہ معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close