بریکنگ نیوزبزنس

اسٹاک مارکیٹ پھر کریش

کراچی(نیوز روم رپورٹ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ہفتے میں دوسری بار کریش کرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 1324 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

حصص کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کے باعث مارکیٹ کریش کرگئی اور کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کردیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں یہ دوسری بار کاروبار روکا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں بڑے پیمانے پر دنیا بھر میں اموات ہورہی ہیں وہیں اس خطرناک وائرس نے عالمی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں سست روی کے اثرات پاکستانی اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close