بریکنگ نیوز

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کُنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈین ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی ہیلی کاپٹر ایم آئی17 فی فائیو میں سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر سُلور ایئر بیس سے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج جا رہا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک کالج نے نزدیک گھنے جنگل والے علاقے میں گرا ہوا ہے اور آگ کے شعلوں میں گھیرا ہوا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close