اسپورٹسبریکنگ نیوز

چیمپئنز ٹرافی؛ کسی کو پاکستان جانے پرپریشانی نہیں ہوگی، آئی سی سی

کراچی: آئی سی سی نے کہا ہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دیگر ممالک کو پاکستان میں کھیلنے پر کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

2 دہائیوں بعد پاک سرزمین پر کسی بڑے ایونٹ کا انعقاد ہوگا جب کہ آئی سی سی پْراعتماد ہے کہ کسی شریک ملک کو ایونٹ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے پر کوئی تحفظات نہیں ہوں گے۔چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ عالمی ایونٹ کئی برسوں بعد پاکستان میں ہوگا، اگر ہم اسے اہل نہیں سمجھتے تومیزبانی کیلیے منتخب ہی نہیں کرتے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان اس ایونٹ کو خوش اسلوبی سے مکمل کرپائے گا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close