بریکنگ نیوز

عمران خان کا کورونا ٹیسٹ،سیمپل لے لیا گیا،رزلٹ کل آئے گا

اسلام آباد(نیوز روم رپورٹ) فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا ٹیسٹ بھی ہوگا جس کے لیے سیمپل لے کر شوکت خانم لیب بھجوا دیا گیا ہے ،نتیجہ چوبیس گھنٹے بعد آئے گا۔

فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیسٹ کی تجویز دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close