انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز

میں یہ کام ہر گز نہیں کرسکتی۔۔۔آئمہ بیگ نے بڑی آفر ٹھکرا دی

کراچی (نیوز روم مانیٹرنگ) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی رائلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں شرکت کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے آفر کو ٹھکرا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ جو اپنی مدھر آواز اور خوبصورت شخصیت کے سبب شائقین میں کافی مقبول ہیں اور مختلف ڈراموں اور فلموں کیلئے پلے بیک سنگنگ بھی کر چکی ہیں، نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں بگ باس سیزن 13 میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ پاکستانی گلوکارہ نے مزید بتایا کہ جب انہیں بھارتی رائلٹی شو میں شرکت کیلئے کال آئی تو وہ بہت حیران ہوئیں تاہم انہوں نے بھارت میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بگ باس شو میں شرکت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔  : تفریح

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close