بریکنگ نیوزدنیا

صرف ایک ڈالر میں گھر

روم(نیوزروم مانیٹرنگ)موجودہ دور میں گھر بنانا سب سے مشکل،بلکہ کسی حد تک ناممکن کام ہے لیکن اگر آپ کو بنا بنایا گھر صرف ایک ڈالر میں لینے کی آفر ہو تو کیسا محسوس ہوگا؟جی ہاں !یہ سچ ہے،صرف ایک ڈالر یعنی تقریبا ایک سو چالیس روپے میں گھر ، وہ بھی اٹلی میں۔ یورپ کے کئی ممالک میں کم آبادی والے علاقوں میں غیرملکیوں کو راغب کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس ضمن میں اٹلی کےمشہور شہر’سِسلی‘ کے ایک پہاڑی قصبے سامبوکا میں درجنوں محل نما خالی مکانات میں سے ہرایک کی قیمت ایک ڈالر لگائی گئی ہے۔
اس سےقبل 2015 میں بھی اٹلی کے ایک خالی ہوتے گاؤں جانجی میں مکان ایک ایک ڈالر میں فروخت کرنے کی خبریں مشہور تھیں۔ اس بار پالرمو شہر سے 40 میل کے فاصلے پر واقعے سامبوکا کے رہائشیوں نے یہ پیشکش کی ہے جس کی آبادی صرف 6 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں رہائشی نوجوان روزگار کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرچکے ہیں اور بزرگ رہ گئے ہیں یا پھر ان کی آبادی بھی کم ہورہی ہے

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close