اسپورٹسبریکنگ نیوز

کورونا کے باعث ایشیا کرکٹ کپ ملتوی

لاہور(نیوزروم اسپورٹس)ایشین کرکٹ کونسل نے کورونا کے باعث رواں سال ہونے والا ایشیا کپ کرکٹ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے،ایونٹ اب دوہزار اکیس میں منعقعد ہوگا۔یایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ نے ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ پر کووڈ-19 کی وبا کے اثرات کو جانچنے کے لیے متعدد مواقع پر ملاقاتیں کیں۔۔کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ آغاز سے ہی بورڈ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے کوشاں تھا البتہ سفری پابندیوں، ملک میں قرنطینہ کی مختلف پابندیوں، صحت کو درپیش خطرات اور سماجی فاصلوں کو ضروری قرار دیے جانے کے باعث ایونٹ کا انعقاد چیلنج بن گیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close