بریکنگ نیوز

یہ کام کیا تو آپ مر جائیں گے، ڈاکٹر کی نواز شریف کو وارننگ

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے برطانوی سرجن اورمعالج ڈاکٹر آرلارنس کی جانب سے پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا صورتحال میں سفر کرنے سے نوازشریف کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئیں ہیں۔ رپورٹ نوازشریف کے امراض قلب کے برطانوی سرجن اورمعالج ڈاکٹر آرلارنس نے لکھی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں طبی معالجین نے کورونا اورامراض قلب کے خطرات کے باعث نوازشریف کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکا میں امراض قلب کے پروفیسرفیاض شال نے بھی نوازشریف کے برطانوی معالج کی تشخیص اوررائے کی تائید کی ہے۔ نواز شریف کے برطانوی معالج ڈاکٹر آر لارنس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ علاج کی تکمیل بالخصوص کورونا صورتحال میں سفرسے نوازشریف کی موت اورسانس بند ہونے کے خطرات ہوسکتے ہیں، پہلے بھی تشخیص کرچکا ہوں کہ مریض کے دل کے بڑے حصے کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close