بریکنگ نیوز

سندھ میں شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،سرکاری ادارے بند کرنے کا اعلان

کراچی(نیوز روم رپورٹ) حکومت سندھ نے 15 دن کے لئے تمام ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا اعلان کردیا۔فیصلہ وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کے زیر صدارت کورونا کے کیسز میں اضافے اور اس حوالے سے  اقدامات پر اجلاس ہوا، جس  میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال، تفریحی مقامات اور انٹر سٹی بس سروس 15 دن کیلیے بند کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس بندش کے دوران تمام کریانہ اسٹور، میڈیکل اسٹورز، سبزی، مرغی، مچھلی اور دیگر گوشت مارکیٹس کھلی رہیں گی، اور اگر شاپنگ مالز میں کریانہ کی دکانیں ہیں تو وہ کھلی رہ سکتی ہیں، بڑے ہوٹلز میں ریسٹورنٹس سروس بند ہوگی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close