بریکنگ نیوز
ڈاکٹر ماہا کو قتل کیا گیا؟سنسنی خیز انکشاف
کراچی(نیوزروم رپورٹ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی شاہ کے کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا۔
ڈاکٹر ماہا شاہ کی میڈیکو لیگل رپورٹ میں انہیں قتل کیے جانے کا امکان سامنے آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا رائٹ ہینڈر تھی جب کہ گولی ڈاکٹر ماہا کے سر میں بائیں جانب سے لگی اور دائیں جانب سے باہر نکلی۔
حکام نے کہا ہے کہ اگر یہ رپورٹ ٹھیک ہے تو اس سے کرائم سین کے جعلی ہونے کا شبہ پیدا ہوگا۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکو لیگل رپورٹ کی بنیاد پر ہی ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کے لیے مجسٹریٹ سے درخواست کی گئی ہے۔
Facebook Comments