اسپورٹسپاکستان

جنوبی افریقہ بھی ٹیم پاکستان بھیجنے کو تیار

راولپنڈی(نیوزروم رپورٹ)دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے ساتھ ہی خوشخبریوں کا سلسلہ جاری ہے،کرکٹ دیوانوں کے لیے خبر ہے کہ سری لنکا کے بعد جنوبی افریقہ بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار ہوگیا ہے۔یہ خوشخبری پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سنائی۔پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور میچ کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آفیشلز سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ وائٹ بال کرکٹ ہم کھیل رہے تھے مگر ٹیسٹ کرکٹ سب سے زبردست کرکٹ ہے اور ہمارے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کا تجربہ چاہیے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close