بریکنگ نیوز

شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(نیوزروم رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائداثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے  2 رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف اپنے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔

شہباز شریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ شہبازشریف کو 17جون تک گرفتار نہ کیا جائے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close