بریکنگ نیوزدنیا

نیوزی لینڈ کورونا کو شکست دینے والا دوسرا ملک

ویلنگٹن(نیوزروم مانیٹرنگ)نیوز لینڈ چین کے بعد کورونا کو شکست دینے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے،،کیوی حکومت نے ملک کو کورونا سے پاک قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے اور معمول کی زندگی کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی، تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، وہاں 17 روز سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور اس وقت ایک بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک کو کورونا فری قرار دیتے ہوئے وائرس کےباعث لگائی گئیں پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم سخت سرحدی کنٹرول بدستور نافذ رہے گا۔نیوزی لینڈ میں 1504 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 22 افراد ہلاک ہوئے اور آج اس وبا کا شکار آخری مریض بھی صحت یاب ہوگیا۔ حکومت نے سماجی دوری اور اجتماعات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم وائرس کی روک تھام کے لیے سرحد بدستور بند رہے گی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close