بریکنگ نیوز
کورونا کے وار تیز،سندھ کے صوبائی وزیر جاں بحق
کراچی(نیوزروم رپورٹ) کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے،سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ بھی موذی وائرس کا شکار ہوکر موت کی وادی میںاتر گئے،مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے۔صوبائی وزیر میں گزشتہ ماہ 12 مئی کو کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تو انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا ، 14 مئی کو جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ وائرس کی تشخیص کے بعد چند روز گھر میں آئیسولیشن میں رہے اور طبیعت کی خرابی پر انہیں نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔اہم سیاسی شخصیات نے غلام مرتضی بلوچ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Facebook Comments