بریکنگ نیوزعرب دنیا

سعودی عرب میں کوڑوں کی سزا ختم

ریاض(نیوزروم مانیٹرنگ)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کوڑوں کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے، حکم نامے کے مطابق یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق سے متعلق کی جانے والی اصلاحات کی ایک کڑی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close