بریکنگ نیوز

اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز روم رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات اور ترجمانوں کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فٹیف قانون سازی میں اپوزیشن کے کردار سے متعلق بات کی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قانون سازی روکنے پر اپوزیشن کا کردار قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن ملک بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہو جبکہ اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کے لیے فیٹف کی قانون سازی روکی۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close