بریکنگ نیوزدنیا
امریکی حملے میں قتل ایرانی جنرل کی نماز جنازہ ادا
تہران(نیوزروم مانیٹرنگ) بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں قتل ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،تدفین کل آبائی علاقے کرمان میں کی جائے گی۔القدس فورسز کے سربراہ قاسم سلیمانی کی تہران میں نماز جنازہ ہوئی، نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد تہران یونیورسٹی کے باہر جمع ہوئے، شرکاء نے امریکا مخالف نعرے لگائے۔ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین منگل کو آبائی علاقے کرمان میں ہوگی۔یاد رہے کہ انہیں 3 جنوری کو بغداد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ساتھیوں سمیت قتل کیا گیا تھا۔
Facebook Comments