بریکنگ نیوزصحت

نزلہ،زکام اور کھانسی کا شکار ہیں؟ تو یہ مشروب پیئیں،فوری آرام پائیں

لاہور(نیوزروم ہیلتھ) سردیاں شروع ہوتے ہی نزلہ ،زکام اور کھانسی کی بیماریاں عام ہیں جبکہ فضائی آلودگی اور کئی شہروں میں اسموگ نے صورتحال مزید خراب کردی ہے۔اگرچہ بازار میں کئی ایلوپیتھک ادویات موجود ہیں لیکن ہم آپ کو ایسا دیسی نسخہ بتارہے ہیں جو نہ صرف ان تمام بیماریوں سے نجات کے لیے انتہائی مجرب ہے بلکہ اس کے کوئی سائیڈ ایفکٹس بھی نہیں ہیں

ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ اس موسم میں اپنی ڈائیٹ میں کھجور شامل کرنا مثبت ثابت ہوتا ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھجور اس موسم میں سردی، نزلہ زکام جیسی بیماریوں میں بھی مؤثر ہے؟کھجور میں وٹامن سی، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو اور اے ون جیسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔وٹامن سی ہمارے جسم کو متعدد انفیکشنز سے محفوظ رکھ سکتا ہے جن میں نزلہ و زکام جیسی بیماریاں شامل ہیں۔کھجور اور دودھ کا مشروب ایسی بیماریوں سے نجات کا سب سے بڑا حل بھی ثابت ہوسکتا ہے کیوں کہ اس میں وٹامنز کے ساتھ فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔

جزاء:

دودھ – 2 کپ

کھجور – کٹی ہوئی آدھا کپ

بادام – ڈیڑھ کھانے کا چمچ

دار چینی پاؤڈر – آدھا چائے کا چمچ

چینی – حسب ذائقہ

ترکیب:

کھجور کو 40 منٹ کے لیے آدھا کپ دودھ میں رکھیں، بعدازاں ان کھجور اور دودھ کو بلینڈر میں ڈالیں، جس کے ساتھ بادام بھی شامل کریں۔

جس کے بعد انہیں اچھی طرح بلینڈ کرنے کے بعد اسے الگ رکھ دیں، ایک پتیلی میں رکھا ہوا دودھ ابالیں اور اس میں بلینڈ کیے گئے کھجور شامل کریں، دار چینی پاؤڈر اور چینی ڈال کر 5 منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔

کھجور کے اس مشروب کو گرم گرم پئیں تاکہ کھانسی میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close