بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیبدنیا

شادی ایسی بھی ہوتی ہے!دلہن دلہے کو بیاہ کر گھر لے آئی

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) رواج تو یہی ہے کہ دلہا بارات لے کر جائے اور دلہن کو بیاہ لائے لیکن ایک ایسی شادی بھی ہوئی ہے جس میں سب کچھ الٹا ہوا،جی ہاں،اس شادی میں دلہا کے بجائے دلہن سہرے باندھ کر گئی اور اپنا سرتاج گھر لے آئی۔ڈھاکہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلہن نے تمام روایتی رسم و رواج کو مسترد کردیا اور خود اپنے دلہا کو لینے کے لیے بارات کی شکل میں پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ اختر خوشی نامی اس دلہن نے شادی کی تمام روایات کو اس وقت چیلنج کیا جب یہ اپنی بارات لڑکے کے گھر خود لے کر گئیں جبکہ اپنے دولہے کو رخصت کراکر اپنے گھر بھی لے آئیں۔اس حوالے سے خدیجہ کا کہنا تھا کہ ‘میں جانتی ہوں یہ عام بات نہیں، لیکن دوسری لڑکیاں بھی میرے نقشے قدم پر چل سکتی ہیں’۔
27 سالہ دلہے طارق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس قسم کی شادی میں دوستوں اور گھر والوں کا پورا سپورٹ ملا اور کسی نے بھی ان کے انتخاب پر تنقید نہیں کی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close