بریکنگ نیوز
فردوس عاشق اعوان کی چھٹی،عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات مقرر
اسلام آباد (نیوزروم رپورٹ) وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کی چھٹی کا فیصلہ اچانک کیا گیا ہے حالانکہ ان کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا جارہا تھا۔نئے تعینات ہونے والے معاون خصوصی برائے اطلاعات پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل یعنی ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رہ چکے ہیں۔
Facebook Comments