بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

چوری کریں،انعام لیں

لندن(نیوزروم مانیٹرنگ) چور اور چوری کی وارداتوں سے بچنے کے لیے ہم لاکھ جتن کرتے ہیں اور اگر کوئی چور پکڑا جائے تو اس کی ایسے درگت بنتی ہے کہ الحفیظ الامان،لیکن لندن میں صورتحال کچھ مختلف ہے جہاں ایک ڈیپارٹمنل اسٹور کی مالکہ نے اعلان کیا ہے کہ جو چور اس کی دکان سے کپڑے چوری کرکے تین کپڑے اپنے پاس رکھے گا اسے فی گھنٹہ آٹھ ہزار روپے یعنی چونسٹھ ڈالر انعام ملے گا۔
اس چوری کے عوض خاتون نے شرط عائد کی ہے کہ وہ ماہر چور سے یہ سوال کریں گی کہ اس نے چیزیں کیسے چرائیں؟ تاکہ وہ اسٹور کے حفاظتی اقدامات کو بڑھا کر چوری کم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ وہ آئے دن قیمتی کپڑوں کی چوری سے بہت پریشان ہوچکی ہیں۔چوروں کو راغب کرنے کے لے خاتون نے ایک اشتہار بھی شائع کروایا ہےجس مطابق کامیاب امیدواروں کو ہفتے میں کئی مرتبہ اسٹور آنا ہوگا اور واردات کے بعد چوری شدہ مال کی پوری رپورٹ دینا ہوگی۔ چور کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ آخر کس طرح انہوں نے سامان چوری کیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close