بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب
خبردار! احتیاط برتیں ورنہ ۔۔۔۔۔ایسا بھی ہوسکتا ہے
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) کہتے ہیں کہ عشق ہو یا جرم ،دونوں ہی نہیں چھپتے،کہیں نہ کہیں راز کھل ہی جاتا ہے،اور اگر آپ عشق کرتے وقت خود ہی احتیاط کا دامن چھوڑ دیں تو پھر نتیجہ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جیسا آسٹریلیا میں ہوا جہاں ایک لڑکی نے اپنی ہی شادی کی تقریب کے دوران اپنے ہی دولہا کا سارا کچا چٹھا کھول دیا۔
رپورٹس کے مطابق دلہن نے بتایا کہ شادی سے ایک رات قبل نامعلوم نمبر سے اسے کئی ایس ایم ایس موصول ہوئے جس میں ایک عورت نے انتقاماً اپنے اور اس کے عنقریب ہونے والے شوہر کے پیغامات شیئر کیے تھے یہ پیغامات دونوں نے اپنے دیرینہ تعلقات کے دوران ایک دوسرے کو ارسال کیے تھے۔ دلہن کو جب ٹیکسٹ میسجز موصول ہوئے تو پہلے اس نے انہیں نظرانداز کردیا۔ تاہم جب تصویریں بھی ملیں تو وہ خود کو نہ روک سکی۔اگلے روز عین شادی کے موقع پر دلہن کا لباس پہنے خاتون نے اپنے ہونے والے شوہر کے سارے پیغامات لڑکے کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے سامنے پڑھ کرسنا دیئے جس کے بعد پورا مجمع دم بخود رہ گیا۔