بریکنگ نیوزدنیا

واٹس ایپ کے استعمال پر بیوی کو طلاق

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے بچوں اور نوجوانوں کو بگڑتے تو سنا تھا اب ایک گھر بھی اجڑ گیا،شوہر نے ضرورت سے زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے پر بیوی کو طلاق دے ڈالی۔افسوس ناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شمالی ضلع امرویہ میں شوہر نے اپنی بیوی پر ہر وقت واٹس ایپ پر چیٹنگ کا الزام لگا کر ازدواجی تعلق ختم کرلیا۔خاتون کے اہل خانہ نے اس الزام کو ماننے سے صاف انکار کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ان کے داماد نے بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا،یہ مطالبہ پورا نہ کرنے پر اس نے رشتہ ہی توڑ لیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close