بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

ساحل سے پتھر اٹھانے کی سزا جیل

لاہور(نیوزروم انٹرنیشنل)معاملات سسٹم چلانے کیلئے ہرملک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں جن کا مقصد شہریوں کے حقوق کا تحفظ بھی ہوتا ہے لیکن کچھ ممالک میں ایسے قوانین بھی ہیں جن کے تحت معمولی باتوں پر بھی بڑی سزا مل سکتی ہے۔برطانیہ کو ہی لیجئے،کہنے کو تو انگلستان ایک ترقی یافتہ ملک ہے لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہاں ساحل سے پتھر اٹھانے پر ہزاروں پونڈ جرمانہ کیا جاتا ہے۔ معروف مصنف ایان مک ایون کے مطابق ایک بار انہوں نے برطانیہ کے جنوبی حصے میں ایک ساحل سے چند کنکریاں اٹھائی تھیں جس پر انہیں ایک ہزار پونڈ قریبا سوا لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔

ترکی میں تو ساحل سمندر سے پتھر اٹھانے کی سزا جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل بھی ہے۔ ايک جرمن شہری نے اسی جرم کی سزا قيد کی صورت ميں کاٹی۔ اپنے ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ کے ليے ترکی نے کافی سخت قوانين متعارف کرا رکھے ہيں۔ متاثرہ خاندان کے ليے ايئر پورٹ پر يہ ثابت کرنا ناممکن ہوتا کہ وہ جو پتھر ساتھ لے جا رہا تھا، وہ کسی قديم مقام سے چرایا گیا کوئی اہم پتھر نہيں بلکہ ایک ریتلے ساحل پر پڑا ہوا ايک معمولی سا پتھر تھا۔

صرف پتھر ہی نہيں ريت اٹھا لینا بھی مہنگا پڑ سکتا ہے۔ انٹرنيٹ پر خريد و فروخت کی معروف ويب سائٹ ’ای بے‘ نے حال ہی ميں اپنی ويب سائٹ پر پیش کردہ چند اشياء کی فروخت منسوخ کر دی۔ ان ميں امريکا کی پچاسويں رياست ہوائی کی ريت بھی شامل تھی۔ گو کہ پانچ برس قبل تک یہ کوئی مسئلہ نہيں تھا، اب لیکن ہوائی کے کسی بھی ساحل سے ذرا سی ريت ساتھ لے جانے پر بھی ايک لاکھ ڈالر تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close