بریکنگ نیوزدنیا

کرونا وائرس،امریکا میں ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن(نیوز روم مانیٹرنگ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا پر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی 41 ہلاکتوں کے بعد کیاگیا ہے۔

امریکی صدر نے ’نیشنل ایمرجنسی‘ کے نفاذ کے لیے اپنے مخصوص صدارتی اختیارات استعمال کیے، جو کہ امریکی تاریخ میں بہت کم بار استعمال ہوئے ہیں۔ قومی ایمرجنسی کے نفاذ سے ’فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کو ریاست اور مقامی انتظامیہ کی معاونت اور مدد کرنے کے اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close