بریکنگ نیوز
بجلی کی قیمت میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے اس منظوری کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کردیا جس کے بعد حکومت کی جانب سے قیمت بڑھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا کا اوسط ٹیرف 16.91 روپے سے بڑھا کر 24.82 روپے فی یونٹ تعین کیا گیا ہے۔ ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی، کپیسٹی لاگت اور عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
Facebook Comments